9 ستمبر 2014 - 12:48
شدت پسند گروہ الشباب کا سرغنہ احمد عبدی غوادی ہلاک

امریکی حکام نے کہا ہے کہ اِس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ صومالیہ میں کی جانے والی ایک فضائی کارروائی کے دوران الشباب شدت پسند گروپ کا سرغنہ احمد عبدی غودانی ہلاک ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ اِس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ صومالیہ میں کی جانے والی ایک فضائی کارروائی کے دوران الشباب شدت پسند گروپ کا سرغنہ احمد عبدی غودانی ہلاک ہو گیا ہے۔  امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے پریس سکریٹری ایڈمرل جان کِربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے غودانی کے خلاف کارروائی کی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیارے سے جنوبی صومالیہ میں الشباب کے رہنماؤں پر اس وقت میزائل مارے گئے، جب ان کا ایک اجلاس جاری تھا۔ ادھر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اختتام ہفتہ صومالیہ میں کی جانے والی ایک امریکی فضائی کاروائی میں، گودانی ہلاک ہوا۔ غودانی نے 2008 سے الشباب کی قیادت سنبھال رکھی تھی، اور اس کا نام امریکہ کی جاری کردہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲